سرینگر // آئندہ منعقد ہونے والے ہارون پر ئمر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں سنیچر کو منعقد ہوا ۔اس ٹورنامنٹ میں 27 ٹیمیں حصہ لیں گیں جو اگلے ہفتے چندہ پورہ ہارون گرونڈ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔نیلامی کیلئے 381کھلاڑیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا تھا جس میں سے ہر ایک فرنچائزی نے 16کھلاڑی حاصل کئے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے مطابق ہر ایک فرنچائز کو10ہزار کا ٹیم بجٹ دیا گیا ہے اور 15سو روپے کی کیٹگری میں صرف چار کھلاڑیوں حاصل کرنے کی شرط رکھی گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ سب سے کم بولی 200روپے اور زیادہ سے زیادہ 1500روپے رکھی گئی ۔ایک ٹیم کو صرف 10ہزار روپے خرچ کرنے کی ہی اجازت دی گئی ہے۔