سرینگر//ہارون میں اس وقت کہرام مچ گیا جب وہاں 10سالہ بچہ نہانے کے دوران غرقآب ہوا ۔سعدہ پورہ ہارون میں10 سالہ حمار شفیع ولد محمد شفیع ساکن سعید پورہ اس وقت جان بحق ہوگیا جب اپنے ہم عمر دوستوں کے ساتھ نالہ ِمولورہ ہارون میں گرمی کی شدت سے بچے کی خاطر نہا رہے تھا کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا توپانی میں چلا گیا ۔حمار کے ڈوبنے کے ساتھ ہی اس کے ساتھیوں نے چیخنا چلانا شروع کیاتو وہاں مقامی لوگ آگئے اور بچائو کارروائی شروع کی تاہم اس سے قبل ہی حمار پانی کے اندر چلا گیا تھا جس کی وجہ سے موقعہ پر ہی اس کی موت واقع ہوئی۔حمار شفیع اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور جب اس کی لاش اس کے گھرپہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔