سرینگر//چند پورہ ہارون میں 30سالہ گھریلو ملازم رہائشی مکان کی پہلی منزل سے گرکر لقمہ اجل بن ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کپواڑہ کا 30 سالہ شہری بشیر احمد کھٹانہ ولد فضل الدین کھٹانہ جو ہارون علاقہ کے چندہ پورہ میں شیخ یاسر کی رہائش گاہ پر ملازم کے طور پر کام کرتا تھا،منگل کی صبح کسی کام سے رہائشی مکان کی پہلی منزل پر تھا کہ وہ وہاں سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ اس موقع پر اسے فوری طور پر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایس ایچ او ہارون محمد ایوب نے بتایا کہ موصوف مکان کی پہلی منزل سے گرکر زخمی ہوا تاہم بعد میں اس کی موت واقع ہوگئی۔اس سلسلے میں دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔