سرینگر//ہارون میںگذشتہ شام اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک موٹر سائیکل اوروین کے مابین شدید ٹکر کے نتیجے میں سکوٹر سوار ہلاک ہوا ۔پولیس کے مطابق منگل شام دیر گئے ہارون میں ایک حادثے کے دوران موٹر سائیکل زیر نمبر JK01A/1484اور ایک ماروتی وین زیر نمبر JK01R/1096 جس کو ڈرائیور سمیل بشیر ولد بشیر احمد ڈار ساکن زیرو برج راج باغ چلا رہاتھا کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار منان احمد آہنگر ولد غلام قادر آہنگرساکن در باغ ہارون اور ساتھی سوار عدنان گلزار ولد گلزار احمد بٹ ساکن نیو تھید ہارون زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا جہاں پر عدنان گلزار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کیا گیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ۔