ارشاد احمد
سرینگر //ہارون سرینگر کے مضافاتی علاقہ آستان مرگ میں بلیورو گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ گاڑی زیر نمبر JK01AS-6981 استان مرگ سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ ڈرائیور فرید کھٹانہ ولد شیر دل کھٹانہ ساکن استان مرگ ہارون شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔