سرینگر// درباغ ہارون کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کی طرف سے ہارون شالیمار سڑک کی کشادگی اور میکڈم بچھانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔اوقاف کمیٹی جامع مسجد بغدایہ درباغ نے کہا ہے کہ یہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی جو ایک لمبے عرصے کے بعد پوری ہوئی ۔کمیٹی نے آر اینڈ بی کنسٹرکشن ڈویژن سکینڈ سرینگر، ایکزیکٹیو انجیئنر جاوید بخاری ،اے ای ای ڈاکٹر شبیر احمد کمہار اور کے ای ثاقب اندرابی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔