دبئی /پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025کے پانچویں میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کی بہترین گیندبازی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، لیکن ان کی کلائی پر موجود ایک لگژری گھڑی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔بابراعظم کو آئوٹ کرنے کے بعد، پانڈیا کی کلائی پر نظر آنے والی رچرڈ ملی RM 27-02گھڑی نے خاص طور پر توجہ حاصل کی۔ یہ گھڑی ایک نایاب اور محدود ایڈیشن ہے، جس کی قیمت 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 6.93کروڑ بھارتی روپی)ہے۔یہ گھڑی Gem Nationکی آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب ہے اور اپنی جدید انجینئرنگ اور بہترین تعمیر کے لیے پہچانی جاتی ہے۔