سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی طرف سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی جیوٹیگنگ کرنے کے اقدام کاخیرمقدم کیا ہے۔کیوآرکوڈ پر مبنی ،ہاتھ سے بنے قالینوںکاملک میں اپنی نوعیت کاپہلاسرٹیفیکیشن اورلیبل لگانے کانظام ہے۔اس موقعہ پرصنعت وکامرس کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش،ڈائریکٹرانڈسٹریزجموں انوملہوترہ،ڈائریکٹرانڈسٹریزکشمیرمحموداحمدشاہ،کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرشیخ عاشق ،میراث اوراین آئی ایف ٹی کے نمائندے موجود تھے۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرشیخ عاشق نے اس موقعہ پرکہاکیوآرکوڈ پر مبنی جی آئی ٹیگ دھوکہ دہی اور غلط کاری کو روکنے میں مددگارثابت ہوگاجس کی وجہ سے کشمیر کی قالین کی ؎صنعت کی شبیہ مجروح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگ ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمد ات میں اضافہ کرے گاجومختلف وجوہات کی بناپر زوال کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جیوٹیگنگ سے گاہکوں کااعتماد بھی بڑھ جائے گا۔اس کے علاوہ دستکاروں کی تحقیق اوراصلیت کو بھی تحفظ فراہم کرے گا۔متعلقین نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ کیوآرکوڈ پر مبنی نظام کیلئے زیادہ سے زیادہ رقومات مختص کی جانی چاہیے تاکہ ہم بین الاقومی بازار میں مقابلہ کرسکیں۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کشمیر میں ایک بڑے قالین گائوں پرکام شروع کرے گی۔