سرینگر/نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے بدھ کو لوک سبھا انتخابات کیلئے چناوی گٹھ جوڑ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں جنوبی اور شمالی کشمیر کی دو سیٹوں پر ''دوستانہ ''چناوی جنگ لڑیں گے۔
یہ انتخابی گٹھ جوڑ سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ کے درمیان جموں میں طے پایا۔
معاہدے کے مطابق فاروق وسطی کشمیر کی سیٹ سے چنائو لڑیں گے جبکہ جموں کی دو سیٹوں پر کانگریس کے اُمیدوار کھڑا ہونگے۔
معاہدے کے مطابق اننت ناگ اور بارہمولہ کی دو سیٹوں پر دونوں پارٹیوں کے مابین '''دوستانہ ٹکر'' ہوگی۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان لداخ کی سیٹ کو لیکر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کا آغاز 11فروری سے ہونے والا۔