عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
روم// ایک اطالوی شہری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے تین طیارے کھینچ لیے۔میٹیو پیوون نامی اطالوی شہری نے اٹلی کے شہر ?سٹی میں اپنی کامیاب کوشش کے ساتھ ہاتھوں کی مدد سے 3 چھوٹے طیارہ کھینچ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔میٹیو نے کہا کہ رگبی میں کئی چوٹیں لگنے کے بعد انہوں نے زیادہ سے زیادہ غیر معمولی ایتھلیٹک ہنر کی طرف توجہ دی۔انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ رگبی کے دوران سب سے بری کمر کی چوٹ تھی، ڈاکٹروں نے کہا کہ میں دوبارہ کبھی کھیل نہیں سکتا لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔میٹیو کا ریکارڈ بنانے کے بعد ادارے سے مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنے اس حالیہ ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ادھر بغیر ٹانگوں کے پیدا ہونے والی کیلیفورنیا کی 31 سالہ خاتون نے 19.65 سیکنڈز تک ہاتھوں کے بل اسکیٹ بورڈنگ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔کینیا سیسر، ایک سابق پیرا اولمپک ٹریک ایتھلیٹ اور اسکیٹ بورڈر ہین جنہوں نے لاس اینجلس میں چیلنج اپنایا اور اسکیٹ بورڈ پر سب سے طویل ہینڈ اسٹینڈ کا کامیابی سے ریکارڈ توڑ دیا۔کینیا جو تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور 5 سال کی عمر میں گود لیے جانے کے بعد امریکا آئیں تھیں ، نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یہ ریکارڈ قائم کرنا میری زندگی کو بدلنے والے لمحات میں سے ایک ہے۔