سرینگر//بار ایسو سی ایشن کے الیکشن کمیشن نے صدارتی عہدے کیلئے28ستمبر کو الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو این آئی اے کی طرف سے دہلی طلبی کے بعد الیکشن کو موخر کرنا پڑا تھا ۔ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن کمیشن کی ایک میٹنگ چیئرمین عبدالرشید کینگ کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں نائب چیئرمین غلام نبی ڈار،سیکریٹری بشیر احمد خان،ممبران علی محمد ڈار،میر سہیل،محمد عارف پرے،مدثر یوسف اور مدثر گلزار نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو این آئی ائے کی طرف سے نوٹس اجرا کرنے بار ایسو سی ایشن کی نظم تشکیل دینے کیلئے7ستمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا گیا اور اب یہ انتخابات28 ستمبر کو منعقد ہونگے۔ پولنگ صبح9بجے مومن آباد کورٹ کمپلکس میں شروع ہوگی اور3بجکر30منٹ تک جاری رہے گی جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی اسی روز ہوگا۔انتخابی عمل میں صدر کیلئے ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم اور ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگہ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ وائس پریذدنٹ عہدے کیلئے ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ اور ایدوکیٹ مشتاق احمد ڈار اور سیکریٹری کیلئے ایڈوکیٹ غلام نبی شاہین اور ایڈوکیٹ شبیر احمد بٹ کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری کیلئے ایڈوکیٹ عادل عاصمی، ایڈوکیٹ اسرار احمد اور ایڈوکیٹ عشرت النساء جبکہ خزانچی کیلئے ایڈوکیٹ سمیر احمد وانی اور ایڈوکیٹ ظہور احمد بٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔