جموں//چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستان نے جموں وِنگ ہائی کورٹ میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کوبڑھانے اور فریقین کو جلد اِنصاف فراہم کرنے کے مقصد سے آج دیگر ججوں کی موجودگی میں ہائی کورٹ کمپلیکس جانی پور جموں کے گراؤنڈ فلور پر ایک نئے تعمیر شدہ کورٹ روم کا اِفتتاح کیا۔چیف جسٹس نے لیڈی ایڈووکیٹس کے لئے نئے اَپ گریڈ شدہ بار روم اور سینئر ایڈووکیٹس بار روم کا بھی اِفتتاح کیاجو کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دیرینہ مانگ تھی۔اِفتتاحی تقریب میں جسٹس اتل سری دھرن، جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سیکھری نے اَپنی موجودگی سے رونق بخشی۔ اِس کے علاوہ شہزاد عظیم، رجسٹرار جنرل، ایم کے شرما، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ، انوپ کمار شرما، رجسٹرار آئی ٹی، سندیپ کور، رجسٹرار جوڈیشل جموں وِنگ،میانک گپتا، جوائنٹ رجسٹرار (جوڈیشل وپروٹوکول)،صدر جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں نمرال کوتوال، سینئر ممبران بار ایسوسی ایشن اور دیگر اَفسران و رجسٹری کے ملازمین بھی موجود تھے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے چیف جسٹس اور دیگر ججو ں کا شکریہ اَدا کیا۔