جموں//دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے نظام کو جدید سہولیات اور انسانی رسائل سے فروغ دینا سرکار کی اولین ترجیح ہے۔آج ہائی کورٹ کمپلیکس جموں کے دورے کے دوران وزیر نے کہا کہ ریاستی عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل تک رسائی دینے کیلئے سرکار کام کر رہی ہے۔بار ایسو سی ایشن کے صدر بی ایس سلاتھیہ نے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے حوالے سے کئی مطالبات وزیر کے سامنے رکھے جس کے جواب میںوزیر نے بار رومز میں ائیر کنڈ شنروں کے لئے 1کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر نے تعمیراتِ عامہ کے انجینئران کو کمپلیکس میںپارکنگ کے بہتر منیجمنٹ اور کمپلیکس میں صفائی ستھرائی اور پانی کی فراہمی کے لئے منصوبہ تشکیل دینے کے احکامات دئیے۔وزیر نے کہاک ہ سپیشل سیکرٹری کی سربراہی والی خصوصی سیل تشکیل دی جائے گی جو وقت پر کیسوں کی پیروی کو یقینی بنائے گی۔اس موقعہ پر بار ایسو سی ایشن کے ممبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔