عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کےتعلیمی زون ناگسینی میں قائم ہائی سکول چیرجی کی کمپیوٹر لیب کی چھت اچانک گرآئی جس سےسکول میں افرتفری کا ماحول پھیل گیا تاہم سکولی بچوں کو اساتذہ نےبحفاظت باہر نکالا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق دوپہر بارہ بجے اچانک سکول میں کمپوٹیر لیب کی چھت سے پتھر گرآئے تاہم خوش قسمتی سے لیب میں اسوقت کوئی موجود نہیں تھا جبکہ لیب میں موجود سامان کو بھاری نقصان پہنچاجبکہ سکول عملہ و بچوں کو بحفاظت باہرنکالا گیا ۔ہائی سکول چیرجی دو بوسیدہ کمروں پر مشتمل ہے ۔اگرچہ مقامی لوگوں نے متعدد مرتبہ سکول کی مرمت کیلئے انتظامیہ سے فریاد کی لیکن اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکے سبب یہ حادثہ رونما ہوا۔سکولی طلبہ نےانتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی نئ عمارت تعمیر کی جائےتاکہ وہ وہاں محفوظ طریقے سے اپنی تعلیم حاصل کرسکیں۔