محمد تسکین
بانہال// یونین ٹیریری ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بانہال یونٹ ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول چنجلو بانہال میں عوامی جانکاری مہم کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر لیکچر دیا گیا اور وہاں موجود دو سو سے زائد سکول بچوں کو آفات سماوی کے حالات کے دوران بچاؤ کاروائیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی آر ایف دوسری بٹالین کی بانہال میں مقیم ٹیم نے کسی بھی آفات سماوی اور دیگر ایمرجنسی حالات کے دور کے دوران کاروائیوں اور انسانی جانوں کو بچانے کے کئی طریقوں سے ہائی سکول چنجلو بانہال کے بچوں کو روبرو کرایا گیا۔ ٹیم نے فسٹ ایڈ ، سی پی آر، ایم ایف آر، رسی کے استعمال پر پریکٹیکل، اور انسانی جسم کے بیرونی فریکچر اور سڑک حادثات وغیرہ پر سیر حاصل جانکاری دی گئی اور ان پروگراموں میں عملی طور کی بیداری شامل تھی ۔