محمد تسکین
بانہال// فوج کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول، چاپناڑی بانہال میں ایک پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا کیا جس میں درجنوں کی تعداد میں سکولی بچوں نے شرکت کی ۔مصوری اور مضمون نویسی کے اس مقابلے میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر اور پرجوش انداز میں شرکت کی اور انہوں نے رنگوں اور طاقتور تخلیقی صلاحیتوں سے آہنی بھرپور ذہانت کا مظاہرہ کیا ۔یہ مقابلہ “انڈیا آف مائی ڈریمز” اور “مائی کنٹری بیوشن ٹو دی نیشن” جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔ فوج کیطرف سے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور دیگر شرکاء بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔