پونچھ//انصاف موئومنٹ کی جانب سے ہائی سکول سہڑی خواجہ میں’رائٹ ٹو ایجوکیشن‘کے موضوع پر مڈل اور سیکنڈری سطح کے الگ الگ مقابلے کرائے گئے جن میں ہائی سکول سہڑی خواجہ کے طلبا کے علاوہ گرد ونواع کے تعلیمی اداروں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول سہڑی خواجہ سید مذکور کاظمی نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موہن لال شرما مہمان خصوصی تھے ۔پروگراممیں لیکچرار نصرت شاہ اور شہناز خان مہمانان ذی وقار تھے ۔ڈی ایس پی موصوف اور ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جو ایک آدمی کو انسان بنا تاہے۔ انہوں نے کہا کہ حصول تعلیم تمام مذاہب کے اولین فریضوں میںشمار ہوتا ہے،بچوںکو محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا بچہ کل کا مستقبل ہے لہٰذا روشن مستقبل کیلئے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔مڈل اور سیکنڈری سطح کے مقابلہ جات میںاول ،دوم اور سوم آنے والے بچوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔آخر میںانصاف موئومنٹ کے صدر جاوید اقبال ریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پرمحمدعباس ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔پروگرام میں محمد فاروق ملک ،خواجہ حبیب اللہ ،منظور لون ودیگران بھی موجودتھے۔