Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

ہائی بُلڈ پریشر۔دل کی بیماریوں کا اہم سبب ! فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: June 30, 2024 9:59 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ماہرین

بلڈ پریشر کیا ہوتا ہے۔یہ خون میں پیدا ہونے والی دو قوتوں کا نتیجہ ہے۔ایک قوت دل پیدا کرتا ہے اور اس قوت کے ذریعہ دل خون کو شریانوں میں دھکیلتا ہے جس کا مقصد جسم میں خون کی گردش کا نظام جاری رکھنا ہوتا ہے جبکہ دوسری قوت خون کی شریانوں میں پیدا ہوتی ہے جو کہ خون کے بہاؤ میں مزاحمت پیدا کرتا ہے اور اس طرح سے قدرتی طور پر خون کی شریانوں میں خون کا دباؤ پیدا ہو جاتا ہے۔اس خون کے دباؤ کو بلڈ پریشر کہتے ہیں۔اگر یہ دباؤ زیادہ ہو تو طبی اصطلاح میں اسے ہائی بلڈ پریشر یا Hypertension کہتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یعنی خون کو زیادہ زور سے پمپ کرنا پڑتا ہے تاکہ اس میں تنگ راستوں سے گزرنے کی قوت ہو۔دل سو سال سے زائد عمر تک موزوں رہ سکتا ہے مگر صرف اسی صورت میں جب اس پر غیر ضروری کام کا بوجھ نہ ڈالا جائے وگرنہ وہ قبل ازوقت کمزور ہونے لگتا ہے۔
40 سال زائد عمر کے افراد کے لئے مشورہ : اچھے اور معیاری دل کے افعال کے لئے لازم ہے کہ ہم سب مناسب غذا،ورزش،سگریٹ نوشی اور ہر قسم کے منشیات سے اجتناب اور پُرسکون طرز حیات اختیار کریں۔دل و دماغ کی شریانوں کی صحت کا اہتمام کرنا ضروری ہوتا ہے۔
دل کا دورہ کیوں اور کیسے پڑتا ہے؟اس کا ابتدائی سبب شریانوں کے اندر سختی کا پیدا ہونا ہے۔اسی طرح شریانوں کے اندر خون کے بہاؤ کا راستہ اس قدر تنگ ہو جاتا ہے کہ دل کو اپنی ضرورت بھر خون نہیں ملتا ،چنانچہ وہ اس موٹر انجن کی طرح بمشکل چلتا ہے جسے اپنی ضرورت کے مطابق پیٹرول نہیں ملتا۔شریانوں کے اندر چکنے مادوں (کولیسٹرول) کا جمع ہونا ایک قدرتی امر ہے جس سے کم و بیش سبھی کو واسطہ پڑتا ہے۔کچھ عمر کے اثرات بھی رونما ہوتے ہیں لیکن اگر غذا متوازن ہو،ورزش کی عادت ہو اور سگریٹ نوشی کی عادت پختہ نہ ہو تو صورتحال کنٹرول ہو سکتی ہے۔ان دونوں عوامل کی خرابی سے شریانوں کے اندر خون کے بہاؤ کا راستہ تنگ ہو سکتا ہے۔بدقسمتی سے برسوں تک غلط طرز زندگی کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے مگر اچانک دل،دماغ،گردے اور آنتیں دل کی صورتحال کے رحم و کرم پر آ جاتے ہیں۔
آنتوں کی صحت کیسے بحال ہو گی؟بہتر ہے کہ آپ کی غذا میں کولیسٹرول اور حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی چربی کی مقدار زیادہ نہ ہو۔آپ نظام ہاضمہ کی پرواہ کئے بغیر ہر چیز نہ کھاتے رہیں۔حسب خواہش کھانے سے حتی الامکان پرہیز کیا جائے۔آنتوں کو صاف اور آکسیجن ملنا ضروری ہے۔مچھلی اور سبزیوں کا استعمال کیا جانا درست ہے۔ذیابیطس،موٹاپا اور ذہنی دباؤ یہ تین عوامل ہماری زندگی کو بگاڑ کے رکھ سکتے ہیں۔کچھ احباب ایسے ہیں جنہیں کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا مثلاً عمر کا بڑھنا اور اس کے اثرات،وراثت میں چلنے والی بیماریاں مرد ہونا خواتین کو مردوں کی نسبت ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سگریٹ نوشی اگر آپ کرتے ہیں تو زندگی اور دل کی صحت کی خاطر اس عادت بد کو ترک کر سکتے ہیں۔غذا میں آسانی سے نہ پگھلنے والی چکنائی (سیچوریٹڈ فیٹ) کا استعمال ترک کیا جا سکتا ہے۔اگر معالج کولیسٹرول کی دوا تجویز کرے تو اس کا استعمال لازماً شروع کر دیا جائے۔گاہے بہ گاہے بلڈ پریشر چیک کرانا ضروری ہے۔سر درد اور بھاری پن کو ہلکا نہ لیں یہ کسی سبب سے ہوتا ہے۔موٹاپا اگر ہو تو اس کے لئے واک،ایروبک ورزشیں،یوگا اور پرہیزی مگر صحت بخش غذا لینا معمول بنا لیں۔مسائل اور ذہنی دباؤ ختم کرنے کی کوشش کریں۔کھیلوں اور بیرونی سرگرمیوں پر دھیان دیا جائے۔پکنک منائی جائے یا سال بھر کی محنت کے بعد کہیں سیر و تفریح کا لمبا پروگرام ترتیب دے سکتے ہیں۔دوست بنائیے،کتابیں پڑھیے اور زندگی کو سنگل ٹریک نہ رکھئے بلکہ زندگی کے تمام رنگوں سے لطف اُٹھائیے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?