کشتواڑ//فوج کی جانب سے “Create with heart, build with the mind“کے موضوع پر ایک ڈرائنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول چیرجی کشتواڑ میں منعقدہ اس مقابلہ میں بھاری تعداد میں بچوں نے حصہ لیا اور دئیے گئے موضوع کو رنگوں کے ذریعہ صفحہ قرطاس پر بکھیرنے کی کوشش کی۔اس مقابلہ میں 42بچوں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویر کے توسط سے اپنے خیالات کے اظہار کی بھر پور کوشش کی۔ پروگرام کے آخر میں سبھی بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جب کہ ججوں کی طرف سے اول ، دوئم اور سوئم قرار دئیے گئے طلباء کو خصوصی انعامات اور اسناد وغیرہ سے بھی نوازہ گیا۔