نیوز ڈیسک
جموں// بھارتی ایئرٹیل نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے کٹرہ، اننت ناگ، بارہمولہ اور راجوری میں اپنی تیز رفتار 5 جی خدمات شروع کی ہیں، اس طرح کل 13قصبوں میں سروس شروع کی گئی ہے۔Airtel 5G خدمات پہلے ہی جموں، سرینگر، سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور، اکھنور، کپوارہ، لکھن پور اور کھور میںدستیاب ہیں۔ایک بیان میںٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والے ایئرٹیل نے کہا کہ یہ خدمات مرحلہ وار انداز میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی تعمیر اور رول آؤٹ کو مکمل کرنا جاری رکھے گی۔ایرٹیل نے کہا کہ وہ اپنے نیٹ ورک کو بڑھا دے گا اور مقررہ وقت میں تمام شہروں میں اپنی خدمات دستیاب کرائے گا۔ٹیلی کام کمپنی نے پیر کو کہا کہ اس کے منفرد 5G صارفین نے 10 ملین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔