عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد دریائے جہلم میں پانی بڑھنے کے بعد سرینگر میں ہاؤس بوٹ اور کشتی مالکان نے بحالی کے اپنے دیرینہ مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کے تیرتے گھر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہیں۔کئی کشتی والوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال 2014 کے سیلاب کی یاد دلا رہی ہے جس نے سرینگر کے بڑے حصے کو پانی میں ڈبویا تھا اور درجنوں کشتیاں تباہ کر دی تھیں۔ہاؤس بوٹ مالکان نے بتایا’’ہم ہر مون سون میں خوف کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔