اودھمپور//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گڑھی میں یوم تاسیس منانے کے الئے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایم ایل اے پون کمار گپتا مہمان خصوصی تھے۔جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر رویندر کمار مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام کا آغاز روایتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا جسکے بعد سکولی بچوں نے میزبان سکولوں کے منیجنگ کمیٹی ممبران کی موجودگی میں استقبالیہ گانا پیش کیا ۔اس موقعہ پر ایم ایل اے اودھمپور پون کمار گپتا نے ایسا شاندار پروگرام پیش کرنے پر سکول انتظامیہ اور طلاب کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے طلاب کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایکڈمک اور غیر نصابی کاروائیاں طلاب کا نظریہ وسیع بنانے کے لئے کافی اہم ہیں۔طلاب کو سخت محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نیطلاب کو صلاح دی کہ وہ سماج اور قوم کی تررقی کے لئے تن دہی اور لگن سے مڑھائی کریں اور انکے شاندار مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔طلاب ،اساتذہ اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کی سراہنا کرتے ہوئے ڈی سی نے طلاب کو ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا ، جس سے انکی شخصیت اور کل ہم ترقی میں سدھار آئے گا۔انہوں ے طلاب کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر چیف پلاننگ افسر اشوک کھجوریہ ،پی او ڈاکٹر جگدیش مہرہ،پرنسپل ڈائٹ کُدسوم راج راگھو ونشی ،اے ڈی پلاننگ درشن کمار، میزبان سکول کے پرنسپل سنیل شرما ،مختلف تعلیمی ادروں کے سربراہاں،سٹاف ممبران اور طلاب بھی موجود تھے۔