ترال// جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول میں زیر تعلیم6طلبا اور ایک استاد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد حکام نے ادارے کو 5 روز کے لئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے بعد علاقے کے والدین اور بچوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پورے ملک کی طرح جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔