زاہد بشیر
گول//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، گول میں خصوصی ضرورتوں والے بچوں کے لیے ایک اسیسمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ زونل ایجوکیشن آفیسر گول کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اس پروگرام میں ALIMCO کی ٹیم کے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور 76خصوصی بچوں میں سے تقریباً 30طلبہ کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ 9ایسے بچوں کو، جن کا پہلے ہی معائنہ کیا جا چکا تھا، مختلف معاون کٹس بھی فراہم کی گئیں۔پروگرام کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول گول نے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسٹیک ہولڈرز اور مقامی لوگوںنے شرکت کی۔ خصوصی اساتذہ، زونل نوڈل آفیسر اور دیگر ماسٹر ٹرینرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔