پانپور//اونتی پورہ پولیس نے پینسیک سلات ایسوسی ایشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری سکول پانپور میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پانپور دو روزہ’’ ڈسٹرکٹ پینسیک سلات چمپئن شپ‘‘کا اہتمام کیا ہے ۔اس چمپئن شپ میں مختلف عمر گروپوں کے 220 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس تقریب پر ایس ایس پی اوانتی پورہ طاہر سلیم نے مہمان خصوصی تھے ،جنہوں نے شرکاء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اورکہا کہ پولیس کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرنے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ اس سے نوجوانوں میں مثبت توانائی لانے ، مسابقتی جذبے کو فروغ دینے اور اچھی صحت بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں پولیس ضلع میں مزید کھیل پروگراموں اور سرگرمیوں کومنعقد کرے گا۔اس دوران تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین ، ایس ڈی پی او پانپورامتیاز احمد، ڈی وائی ایس پی جاوید احمد، آرگنائزنگ سیکریٹری ڈسٹرکٹ پنکیک سلات ایسوسی ایشن سجاد احمد بٹ بھی موجود تھے۔اس چمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کے منتظمین اور مہمانان خصوصی کو مومینٹوز بھی پیش کیے گئے۔