نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں منعقدہ جموں کشمیر پولیس انویسٹیچر تقریب میں گیلنٹری ایوارڈز اور ممتاز خدماتی اعزازات پیش کئے۔تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس اہلکاروں کو 218 تمغے عطا کئے۔ 1 صدر کا پولیس میڈل برائے بہادری کانسٹیبل امتیاز احمد (بعد از مرگ سال 2019) کو دیا گیا جنہوں نے ایس او جی کیمپ پلوامہ میںملی ٹینٹ حملے کے دوران شہادت پائی۔ یہ تمغہ ان کی اہلیہ شہناز اختر نے وصول کیا۔157 پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لیے پولیس میڈلز سے نوازا گیا۔ 3 ریٹائرڈ پولیس افسران کو امتیازی خدمات پر پولیس میڈل سے نوازا گیا۔ 57 پولیس افسران کو شاندار خدمات پر پولیس میڈلز سے نوازا گیا۔