سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کے پوتے، انیس الاسلام کے نام سمن جاری کرتے ہوئے اُنہیں ادارے کے صدر دفتر واقع نئی دلی پر پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
انیس کے والد الطاف احمد شاہ پہلے ہی این آئی اے کی حراست میں دلی کے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے این ایس کے مطابق انیس کو 9جولائی کو این آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ این آئی اے مبینہ فنڈگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس میں اب تک متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے ہوچھ تاچھ کی گئی ہے۔