سرینگر//حریت (ع)،لبریشن فرنٹ ،سالویشن مومنٹ ، لبریشن فرنٹ (ح) اورتحریک مزاحمت نے بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی فوری صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔حریت (ع)نے گیلانی کی علالت پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے بزرگ رہنما کی فوری صحت اور شفایا بی کی دعا کی ہے۔لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ایک وفد کے ہمراہ صورہ مڈیکل انسٹچوٹ گئے جہاں انہوں نے علیل بزرگ قائد کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ (ح)چیئرمین جاوید میر سوموار کو علیل رہنماءکی خیر و عافیت پوچھنے کے لئے سکمزگئے۔اُن کے ہمراہ اعجاز کشمیری ، بشیر سلفی اورفاروق احمدبھی تھے۔تحریک مزاحمت کے شبیر احمد زرگر اور ریاض احمدنے صورہ ہسپتال جاکر بزرگ قائد کی خیروعافیت دریافت کرتے ہوئے اُن کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔