سرینگر//حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ہیں اور آج ان کی نظربندی کے 7سال مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ نظربندی کسی کورٹ آرڈر کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے اور نہ انتظامیہ نے آج تک اس سلسلے میں کوئی تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔ 87سالہ رہنما کو محض گن پوائنٹ پر اپنے گھر میں یرغمال رکھا گیا ہے اور ان کے نقل وحمل پر مکمل طور پابندی عائد رکھی گئی ہے۔ حریت نے اس نظربندی کو آئین اور قانون کی مٹی پلید کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گیلانی کی نظربندی کے خلاف آج تحریک حریت کے اہتمام سے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ان کی فوری رہائی پر زور دیا گیا۔