سرینگر// حریت (گ) کے ترجمان نے کل پھر ایک بار سید علی گیلانی کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی کو آج مسلسل سات برسوں سے اپنے ہی گھر میں محصور رکھا گیا ہے اور نماز جمعہ ہو، نماز عید ہو یا کوئی جنازہ کہیں بھی انہیں جانے نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہ رویہ مداخلت فی الدین ہے۔