سرینگر// حریت(گ) چیرمین سید علی گیلانی صاحب کو کل ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔بیان کے مطابق حیدرپورہ میں چیرمین کی رہائش گاہ کے صدر دروازے پر پچھلے 8برسوں سے تعینات پولیس عملے کے انچارج نے آفس عملہ کو مطلع کیا کہ گیلانی کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حریت نے پولیس انتظامیہ کی اس مداخلت فی الدین کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی پر قدغن عائد کرنا مذہبی اور شخصی آزادی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔