سرینگر //ریاستی انسانی حقو ق کمیشن نے سید علی گیلانی کو طبی معائینہ کرانے کیلئے اسپتال جانے کی اجازت نہ دینے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام کو 22مئی سے قبل مفصل رپورٹ جمع کرا نے اور اگلی سماعت پر ذاتی طور پر کمیشن ھٰذا کے سامنے حاضر ہونیکا نو ٹس جاری کیا ہے ۔ریاستی انسانی حقوق کے چیئر مین ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی نے سید علی گیلانی کو طبی معائینہ نہ کرا نے کی اجازت کا از خود نوٹس لیا ۔مذکورہ کمیشن کے چیئرمین نے نوٹس اخبارات میں آئی خبر کی بنیاد پر لیا ۔اس ضمن میں ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی نے پولیس سے وضاحت طلب کی ۔ چیئرمین نے ایس ایس پی بڈگام کو ہدایت دی ہے کہ کیس کی اگلی سماعت تک اس معاملے کی نسبت مکمل تفصیل انسانی حقوق کمیشن میں جمع کرائی جائے ۔