Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

گیلانی نے اخبارات کے اشتہارات روکنے کی تنقیدکی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اخباروں کااقتصادی کریک ڈائون کرکے اُن کے اشتہارات بند کرنے کی شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس اورذرائع ابلاغ کو جمہوریت کاچوتھاستون کہلانے والے خود ہی اس ستون کوکمزور کرنے کیلئے اسی نام نہاد جمہوریت کا استعمال کرتے ہیں ۔ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ یہاں کے ہر طبقے اور مکتب فکر کی طرح میڈیا سے وابستہ لوگوں کو دوہری تلوار کا سامنا ہے ۔ہر طاقتور  فرد اورادارے نے دھونس اوردبائو کاہتھیار استعمال کرکے کبھی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی تو کبھی اپنی من مانی تشریح منظر عام پر لاکر اسی میڈیا کااستعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی نازک اور نامساعد حالات میں یہاں کے میڈیا نے مجموعی طور حق وصداقت کو پیشہ ورانہ دائرے کے اندر رہتے ہوئے عوام تک پہنچانے کی مقدور بھر کوششیں کی ہیں۔ اگرچہ یہاں کے بیشتر اخبارات کی شہ سرخیوں کواستعماری طاقتوں اور ان کے حاشیہ برداروں کے لیے وقف رکھا گیا ہے اس کے باوجوداندرونی صفحات  میں ہی سہی یہاں کے عوام کے جذبات اور سیاسی سوچ کو بھی تھوڑی بہت جگہ مل ہی جاتی تھی، لیکن جمہوریت کے دعویداروں کو اتنا بھی گوارا نہیں ہے۔ اب یہاں کی بیروکریسی کے ذریعے حیران کُن اور مضحکہ خیز حکمنامے اجراء ہوتے رہتے ہیں۔ آمدورفت کے واحد ذریعہ سڑک کو بند کردیا جاتا ہے تو  بیروکریسی کے اعلیٰ عہدیدار تشریح اور جواز لے کر آگے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی جائز اور معقول وجہ کے اخباروں کی اقتصادی ناکہ بندی اس تاناشاہی کا حصہ ہے جس کے تحت حکمران یہاں کے عوام، یہاں کے اداروں، یہاں کی صنعت، زراعت، سیاحت غرض ہر شعبہ کو عضو لاحاصل بناکر رکھ چھوڑ دیں گے تاکہ یہاں کے عوام دہلی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور کئے جاسکیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ استعمار کی نئی نئی تاویلیں سامنے آرہی ہیں۔ الیکشن ڈرامہ ہو، 15اگست ہو یا پھر کوئی اور سیاسی اہمیت کا دن ہو ،عوام کو تختہ مشق بناناحکومت کا من پسند مشغلہ بن گیا ہے۔ یہاں کی ہر پہچان اور شناخت کو زمین بوس کرنا اُن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ یہ یہاں کے ہندنواز سیاسی طاقتوں،سیاسی طاقتوں، یہاں کی پڑھی لکھی اور مثبت سوچ رکھنے والے دانشوروں، قلمکاروں، ادیبوں اور خاص کر جوانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اس غیر فطری اور زبردستی قبضہ کے اثرات کس قدر بھیانک اور زہریلے ہوسکتے ہیں اور اگر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان اثرات سے بچائے رکھنا ہے تو ہمارے ووٹ اور سپورٹ سے مسند اقتدار پر پہنچنے والوں کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام دینا ہے کہ عوام اُن کی دنیا بنانے کے لیے اپنی آخرت اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تباہ وبرباد کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?