سرینگر// حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی آج حمزہ مسجدلال چوک سرینگر میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔ یاد رہے گیلانی نے 8سال کے بعد پہلی بار حیدرپورہ میں پچھلے ہفتے نماز جمعہ ادا کی۔ایک بیان میں حریت (گ) نے کہا کہ گیلانی نے حمزہ مسجد سرینگر لالچوک میں نماز جمعہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گیلانی دن کے 12:00بجے اپنی رہائش گاہ حیدرپورہ سے حمزہ مسجد سرینگر روانہ ہوں گے، جہاں نماز سے پہلے گیلانی کا خطاب ہوگا۔