سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے رخصت کردیا گیا، اُن کی حالت بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے کر یہ ہدایت بھی دی کہ اُن کے جسم میں لگے پیس میکر کی جانچ کے لئے اگلے چند روز میں پھر سے اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔ حریت نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خود آکر یا فون پر خیریت دریافت کی۔ حریت نے صورہ اسپتال کے عملہ، متعلقہ ڈاکٹر وں بشمول ڈائریکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے گیلانی کو پچھلے 30برسوں سے پیس میکر لگا ہوا ہے۔