سرینگر// حریت(گ)چیرمین سید علی گیلانی کو ماہ رمضان کی پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا ہءاور 2017ءمیں یہ 23ویں بار ہے کہ جب آزادی پسند رہنما کو اس اہم دینی فریضے سے روکا گیا ہے۔دریں اثناء تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی، حریت ترجمان ایاز اکبر اور محمد اشرف لایا بھی اپنے اپنے گھروں میں نظربند رکھے گئے۔ حریت کانفرنس نے حکومتی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی اور مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔