سرینگر/سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں نقاب پوش نوجوانوں کے ہاتھوں جامع مسجد سرینگرکی توہین کو لیکر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تینوں لیڈروں نے حیدر پورہ میں جامع مسجد معاملے کو لیکر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی۔
میرواعظ اور ملک ،گیلانی کی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ پہنچے جہاں علیل علیحدگی پسند لیڈر مسلسل خانہ نظر بند ہیں اور تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا۔