Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گیسٹ کنٹرول آڈر کا تیا پانچہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 22, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ریاست کے اندر یکم اپریل2017سے نافذ العمل گیسٹ کنٹرول آڈر کا حشر بالکل وہی ہوا ہے ، جو ماضی میں اس نوعیت کے احکامات کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ آج شادی بیاہ کے مواقع اور سرکاری تقاریب میں اصراف و تبذیرکی وہی داستان دہرائی جارہی ہیں۔ جوہر اُس سماج کا حصہ بن جاتی ہیں، جس میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کےلئے نمود و نمائش اور دکھاوے کا جذبہ روح رواں کی حیثیت اختیار کرتاہے۔ آج کل وادی کشمیر میں شادی بیاہ کا سیزن عروج پر ہے اور ہر طرف نمود و نمائش اور پُر تعیش دعوتوں کا طوفانِ  بدتمیزی برپا ہے، لیکن سماج پر اس قدر عنود گی چھائی ہوئی ہے کہ کوئی آنکھ اُوپر اُٹھا کر بھی اس آندھی ، جو سماج کی چولیں ہلا رہی ہے، کو تنقیدی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش نہیں کرتا ۔ گیسٹ کنٹرول آڈر کے تحت شادی بیاہ کی تقاریب کے لئے پکوانوں اور مہمانوں کے علاوہ نمود و نمائش کی بھی حدود متعین کی گئی ہیں اور انکی خلاف ورزی کرنے والا رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ188اور فوجداری قانون کی دفعہ133کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پاتا ہے۔ حکومت نے اسکے نفاز کی نگرانی کےلئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور سرینگر وجموں میونسپل کونسلوں کے چیئرمینوں کو نوڈل آفیسر مقرر کیا تھا، لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ متعلقہ ادارے خواب خرگوش میں ہیں اور اس سے باہر نکل آنے کا کہیں کوئی شائبہ نظر نہیں آرہا ہے۔ جس وقت یہ آڈر جاری کیا گیا تھا اُس وقت اگرچہ سنجیدہ فکر سماجی حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس کاخیر مقدم کیا  گیاتھا تاہم حکومت پر ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنے کےلئے بھی زور دیا گیا تھا۔ چنانچہ ان حلقوں کے وہ خدشات اب درست ثابت ہو رہے ہیںکیونکہ فی الوقت ہمارے سماج میں شادی بیاہ کی تقاریب فضول خرچی اور اصراف و تبذیر کی آخری حدود کو چُھو چکی ہیں، جسکی وجہ سے سماج کا ایک بڑاطبقہ بُری طرح متاثر ہورہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقاریب روایتی حدود کو پھلانگ کر تام جھام ، ڈول ڈنکے اور نمود و نمائش کی ایسی منزل پر پہنچی ہیں، جہاں سماجی مراتب کے اظہار کے لئے بے تحاشہ دولت لٹائی جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ جو دولت اصراف وتبذیر پر خرچ کی جائے، اس کے حصول کے ذرائع کیا ہوسکتے ہیں؟یہ کہنے کی شاید ضرورت نہیں! ایسے حالات میں سماج کا وہ طبقہ ، جسکے پاس دولت کمانے کے آسان ذرائع میسر نہیں ہوتے، اپنے سماجی مرتبے کو برقرار رکھنے کے لئے قرضوں کے دلدل میں دھنس جاتے ہیں۔ اگر حکومت اصلاحی کوششوں میں واقعی سنجیدہ ہوتی تو اُسے ماضی میں اس اقدام کی ناکامی کی وجوہات کو مدنظر رکھ نئی حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے تھی، مگر ایسا نہیں ہوا کیوں؟ اسکا جواب حکومت ہی بہتر طور دے سکتی ہے۔چونکہ ہمارے سماج میں شادی بیاہ کی تقاریب کا اہتمام اب ایک صنعت کی صورت اختیار کرچکا ہے اور متعدد لوگوں نے اس تجارت میں اچھی خاصی سرمایہ کاری کر رکھی ہے لہٰذا اُن کےلئے یہ ہضم کرنے والی بات نہیں تھی۔ اسکی مثالیں ابتداء میں ہی جموں صوبہ میں دیکھنے کو ملیں، جب وہاں شادیوں کا سیزن چل رہا تھا اور کچھ تجارتی حلقوں نے اسکی مخالفت کی جبکہمخلوط حکومت کی اکائی بی جے پی نے اسکی مخالفت کرتے ہوئے اسے ہندئوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت سے تعبیر کیا تھا حالانکہ  بادی النظر میں مصرفانہ رسوم پر روک لگانے کا عمل کسی بھی مذہب یا سماج میں ناجائز نہیں ٹھہر سکتا ہے۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے اس سمت میں کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دی اور رفتہ رفتہ بات آئی گئی ہونے لگی۔ حالانکہ ہمارے پاس ایسی مثالیں ضرور موجود ہیں کہ موقع میسر ہونے پر بیشتر لوگ کفایت شعاری کو ترجیح دینے کو مقدم رکھتے ہیں۔ سال 2016کے ایام میں منعقدہ شادیوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، جب ایجی ٹیشن کے بہ سبب شادی بیاہ کی ساری تقاریب کم و بیش سادگی سے انجام دی گئی تھیں اور اس پر تمام حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ظاہر بات ہے کہ اگر حکومت چاہئے تو ایسا ماحول ضرور پیدا کرسکتی ہے، جس میں شادی بیاہ کی تقاریب سادگی کے ساتھ انجام پائیں اور معیشی طو رپر سماج کو نقصان سے دو چار ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ بلکہ ا س سے آگے بڑھ کر شادی بیاہ میں جہیز کے لین دین کی مذموم صورتحال پر قابو پانے میں پہل کی جانی چاہئےتھی ، جس کی وجہ سے ہمارے سماج میں کم آمدن وانی طبقے کی سینکڑوں لڑکیاں ہاتھ پیلے کرنے کی آرزو لئے بڑھاپے کی حدوں کو چھو رہی ہیں۔ یہ ایک انتہائی  دل شکن بات ہے کہ کشمیری سماج میں گزشتہ کچھ برسوں سے جہیزی اموات کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں اور یہ رحجان  آگے بڑھ کر نہایت ہی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ماضی میں سماج کےمختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ حضرات نے شادی بیاہ میں فضول خرچیوں کے معاملے پر ایک محاذ بنا کر اصلاح احوال کی کوششیں کی تھیں لیکن بعد اذاں نامعلوم وجوہات کی بنا پہ انہوں نے بھی اپنے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ سماج کا سنجیدہ فکر طبقہ متحرک ہو کر اس سماجی ناسور کے خاتمہ کے لئے منظم اور بھر پور کوششیں کرے ۔حالیہ ایام میں متحدہ علماء کونسل نے متفقہ طو پراس جلتے ہوئے مسئلے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ معاملے پر ایک ہمہ گیر رابطہ مہم چلانے کا عندیہ دیاہے، جو خوش آئند ہے۔ اگر حکومت میں اس مسئلے کے تئیں سنجیدگی کی کوئی رمق موجود ہے تو وہ علماء کونسل کو اعتماد میں لے کر کوشش کرے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ حکومت کی ناکامی کے ساتھ سماج کی انتہائی بد نصیبی ہوگی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?