Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گیسو تراشی… ہمہ جہت تحقیقات کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 خواتین کی چوٹیاںکاٹنے کے پُراسرار واقعات نے وادی بھر میں خوف و دہشت اور سنسنی کا ایسا ماحول برپا کردیا ہے، جس کی وجہ سے ہر شہری کا پریشان ہونا ایک قدرتی امر ہے، لیکن پریشانی کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ انتظامیہ ابھی تک اس وباء کا کوئی سراغ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ جنوبی کشمیر میں ان واقعات کی رفتار میں تیزی آنے کے فوراً بعد محکمہ پولیس نے اسکی تحقیق و تفتیش کے لئے خوصی تفتیشی ٹیم مقرر کرنے کے علاوہ اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا لیکن تاایں دم اس کے نتائج کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ان قبح افعال، جو ایک باضابطہ مہم کی حیثیت اختیار کرتے جارہے ہیں، کے پس پردہ کن عناصر کا ہاتھ ہے، یہ فی الوقت ایک معمہ بنا ہو اہے، عوام کے لئے بھی اور سرکار کے لئے بھی۔ اس سارے سلسلہ کے بیچ اس مہم کے پس پردہ عزائم پر جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، وہ اس سنسنی خیز صورتحال کی انگیخت میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔ ایک خطۂ تصادم ہونے کے بہ سبب کشمیر میں روایتی طور پر اس نوعیت کے واقعات کو ہر حلقہ اپنے نکتہ نگاہ سے دیکھ کر نتائج اخذ کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو بالآخر ایک مباحثہ کی صورت اختیار کرکے باقی مباحث کو وقتی طور پس پشت ڈال دیتا ہے، لیکن اس سارے عرصہ کے دوران متاثرہ طبقہ کو کس مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کا اندازہ اُن ہی کو ہوتا ہے جو اسکا شکار ہوجائیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے گیسو تراشی کے ان واقعات سے طبقہ خواتین کو متواتر خوف و ہراس کا شکار ہونے کی وجہ سے زبردست نفسیاتی دبائو کا سامنا ہے، جو کئی اعتبار سے سماج کے سارے تانے بانے کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ جنوبی کشمیر کا خطہ خصوصیت کے ساتھ اس صورتحال کا نشانہ ہے، جہاں خواتین نہ صرف گھروں سے باہر نکلنے میں خطرات محسوس کررہی ہیں بلکہ گھروں کے اندر بھی انہیں ایسے اوقات میں، جب مرد کام کاج کے لئے باہر نکلتے ہیں، مجبوراً مقفل رہنا پڑتا ہے۔ چوٹیاں کاٹنے کے یہ واقعات تین ماہ قبل شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شروع ہوگئے اور گزرے ماہ کی ابتداء میں جموں خطہ کے کھٹوعہ اور ریاسی اضلاع میں پیش آئے۔ بعد ازاں ان کا دائرہ پونچھ، راجوری، ادھمپور، بھدوارہ اور رام بن اضلاع میں پھیلتا گیا۔ اس کے بعد وادی میں کوکرناگ کے بالائی علاقوں میں پہلا واقع پیش آیا۔ اس سارے عرصے کے دوران جموںخطہ میں پولیس تحقیقات کے دوران کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ حالانکہ ابتدائی ایام میں جادو ٹونا کرنے والوں اور خواتین کے بال اکھٹے کرنے والوں پر انگلیاں اُٹھائی گئیں لیکن عملی طور پر کچھ ثابت نہ ہوسکا اور ضلعی انتظامی سطح پر عوام کو صرف یہ انتباہ دیا گیا کہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔ چنانچہ کسی ٹھوس نتیجہ کی عدم موجودگی میں کئی مقامات پر مشکوک حالات میں لوگوں کی مارپیٹ کرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جو خوف و دہشت اور سراسیمگی کے عالم میں مزید اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ اگرچہ چوٹیاں کاٹنے کے یہ واقعات یا اس نوعیت کی کوششیں کئی اضلاع میں وقوع پذیر ہوئی ہیں مگر جنوبی کشمیر میں دہشت کا جو عالم برپا ہوا ہے وہ نہایت ہی تشویشناک ہے کیونکہ اس سے سارے خطہ میں عوامی زندگی کے معمولات درہم برہم ہورہے ہیں۔ ظاہر بات ہے کہ اس ساری صورتحال کے پیچھے مجرمانہ عناصر کا ہاتھ ہونا یقینی ہے، لہٰذا انتظامیہ اور پولیس کو منظم جرائم پیشہ حلقوں پر خاص طور سے اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے، خاص طور سے منشیات کی کاشت اور اسکی تجارت سے منسلک لوگوں کی، کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس اور محکمہ آبکاری کی جانب سے بھنگ اور اسی نوعیت کی منشیات کی فصلیں تباہ کرنے کی خبریں سامنے آتی ہے، حالانکہ عملی طور پر دیکھا جائے تو یہ آٹے کے نمک کے برابر والے معاملات ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس مجرمانہ مہم کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے رکھیں گی۔ ظاہر بات ہے کہ ایک خاتون ہونے کے بہ سبب طبقہ نسواں کی ذہنی اور نفسیاتی صورتحال کو ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے، لہٰذا عوام کو پختہ اُمید ہے کہ وزیرا علیٰ اس خوفناک معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیکر تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر حقائق کو سامنے لانے میں کوئی دقیقہ فردوگزاشت نہیں کرینگی۔ ظاہر ہے کہ عوام کو درپیش اس خوفناک صورتحال میں، جہاں عوام کی طرف سے انہیں دست تعاون حاصل رہء گا، وہیں صف بندیوں کے آر پار سیاسی و سماجی حلقوں کو بھی عوام کو اس خوفناک صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے حکومت کو نیک نیتی کیساتھ تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?