Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: گیسو تراشنے کے مزید5واقعات
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » گیسو تراشنے کے مزید5واقعات
صفحہ اول

گیسو تراشنے کے مزید5واقعات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر+گاندربل+اننت ناگ +ڈورو//حاجن سوناواری ، آرونی بجبہاڑہ اور ماگام بیروہ میں گیسو تراشنے کے مزید4 واقعات رونما ہوئے ہیں۔اس دوران ویری ناگ میں ان واقعات کیخلاف ہڑتال رہی۔ٹینڈ پورہ حاجن سوناواری میں دریا جہلم کے کنارے پر واقع احسان الحق پرے کی 17 سالہ  بیٹی (نام مخفی) کے بال برقع پوش دو افراد نے منہ پر سپرے مارکر بے ہوش کرنے کے بعد کاٹ دیئے۔مذکورہ لڑکی ساڑھے چار بجے گھر سے باہر ڈسٹ بن میں موجود گندگی پھینکے نکلی ، ایسے میں چند فٹ کی دوری پر موجود برقع پوش دو افراد ، جنہوں نے نیچے جینز پہنے ہوئے تھے،نے اسے آواز دیکر روک لیا اور پلک جھپکتے ہی منہ پر سپرے ماردیا جس سے لڑکی پر بے ہوشی کی حالت طاری ہوگئی  اور اس نے گرتے گرتے بھائی کو آواز دی، لیکن برقعہ پوش افراد فرار ہوئے۔عینی شاہدین نذیر احمد کے مطابق احسان الحق پرے کا مکان پولیس اسٹیشن اور 13 آر آر آرمی کیمپ سے چند سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم حیران ہیں کہ ایسے میں جیزز پتلون پہن کر  برقعہ اوڑھے دو افراد نے بال کاٹنے کی واردات کیسے انجام دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔اس دوران مولہ بوچھن ماگام بیروہ میں 30سالہ حاملہ خاتون نصرت اختر کے بال بھی دو نامعلوم افراد نے کاٹ دیئے۔جب تک لوگ وہاں پہنچ جاتے نامعلوم افراد فرار ہوچکے تھے۔اس دوران جنوبی کشمیر میں آرونی کے متصل کھارہ پورہ نامی گائوں میں دو خواتین کے گیسو تراشے گئے۔دن کے ایک بجے ارشی جان کی چوٹی گھر میں کاٹی گئی لیکن اس سے قبل اسے بیہوش کیا گیا تھا۔ اسی گائوں میں دن کے چار بجے دوسرا واقعہ پیش آیا جب رومی جان کی چوٹی کاٹی گئی۔ اسے بھی پہلے بیہوش کیا گیا۔اس دوران چھٹی سنگھ پورہ میں اس طرح کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔ادھر گنڈ چہل اور مامن نامی علاقوں میں ان واقعات کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔اس دوران خواتین کے گیسو تراشنے کے واقعات میں بتدریج اضافہ کے خلاف  ویر ی ناگ میں پیر کو ہڑتال رہی ۔جس دوران تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدروفت میں خلل پڑا ۔ایس ایچ او ڈورو نے علاقہ کے ذی عزت شہریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ پولیس واقعات میں ملوث افراد کو جلد پکڑنے میں کامیاب ہوگی ۔اُنہوں نے لوگوں سے تعاون دینے کی اپیل کی ہے ادھر گذشتہ روز متاثرہ یتیم لڑکی کی حالت مسلسل غیر مستحکم بنی ہوئی ہے اور اُسے پیر کے روز پھر اسپتال میں میں داخل کیا گیا ۔ادھرشام کے قریب 6بجے نندریشی کالونی بمنہ سرینگر میں  ایک خاتون کے بال کاٹنے کی واردات انجام دے کر ملوثین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد یہاں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق نندریشی کالونی بمنہ میں نامعلوم افراد  غلام جیلانی حجام کے گھر میں داخل ہوگئے جہاں اُس کی اہلیہ نضہت بیگم موجود تھی۔ لوگوں نے بتایا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُس پر دائو ابول کر اُس پر سپرے پھینک دیا جس کے سبب وہ بے ہوش ہو گئی اور پھر اس ک چوٹی کاٹی گئی ۔واقعہ کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا۔مظاہرین ملوث افراد کو پکڑ کر سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ایس ایچ او بٹہ مالو پرویز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ واقعہ کی خبر سنتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گھر والوں نے بات کرنے سے منع کر دیا ۔ 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?