سرینگر //سپریم کورٹ پینل نے جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے گیتا متل کے نام کی سفارش کی ہے ۔گیتا متل اس وقت دلی ہائی کورٹ کی قائمقام چیف جسٹس ہیں۔گیتا متل رہاست کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونگی۔ معلوم رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بی ڈی احمد کی 15مارچ 2018 کو ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ جموں وکشمیر کی کرسی خالی ہے ۔گیتا متل پچھلے ایک سال سے دلی ہائی کورٹ میں قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔وہ دہلی ہائی کورٹ کی سنیئر ترین جج ہیں۔سفارش میں کہا گیا ہے کہ گیتا متل جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لئے موزون ہے لہٰذا اسکی سفارش کی جاتی ہے۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ وہ پیر کو سرینگر پہنچ رہی ہیں اور اسی روز وہ عہدے کا حلف لیں گی۔