ماسکو// برطانیہ اور امریکہ سمیت 11 ممالک میں کورونا وائرس کے ایک اور نئے اسٹرین کا پتہ چلا ہے۔
محققین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ ، امریکہ ، نایجیریا ، ڈنمارک ، فرانس ، بیلجیم ، اسپین ، کنیڈا ، آسٹریلیا ، گھانا اور اردن میں اس نئے اسٹرین کے پائے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔
ڈنمارک میں اس طرح کے سب سے زائد 35 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 33 ، نائجیریہ میں 12 ، امریکہ میں 10 اور فرانس میں پانچ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔