کرناہ //کرناہ تحصیل کے بڑون علاقے میں کل اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب وہاں ایک 7سالہ بچہ کھودے گئے ایک گڑھیمیں گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔اتوار کی شام 7بجے بڑون علاقے کا ایک 7سالہ بچہ زبیر احمد ولد مام الدین گورسی سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بیت الخلائء کی تعمیر کیلئے کھودے کے کھڈے میں اچانک گر کیا ۔ دو گھنٹے بعد اُس کی لاش نکالی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق 7بجے کے بعد جب بچہ گھر نہیں لوٹا تو پورے گائوں کے لوگوں نے اُس کی تلاش شروع کی اور 2گھنٹے تک جب اُس کا کوئی سراغ نہیں ملا تو وہاں موجود لوگوں نے اُس کی تلاش پانی سے بھرے کھڈے میں کی جہاں اُس کو پانی میں پایا گیا۔ لوگوں کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے کھڈا مکمل طور پر بھر گیا تھا جس کی وجہ سے اُس کی موت واقعہ ہوئی لوگوں نے بتایا کہ بچے کو پانی سے نکالنے کے بعد جب سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔اس دلدوز واقعہ پر پوری بستی میں صف ماتم بچھگئی ہے ۔