ڈوڈہ //نواحی گائوں گھٹ میں جنگلی درندوں کے حملوں کے پیش نظر روشنیاں لگانے کے لئے فوج کی جانب سے متعدد مقامات پر سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز یہ سٹریٹ لائٹس عوام کو وقف کی گئیں۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان لائٹوں کی تنصیب سے نہ صرف دوران شب لوگوں کی نقل و حرکت میں آسانی آئے گی بلکہ قدرتی وسائل کا عوامی فوائد کے لئے بہتر استعمال ہو سکے گا۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند برسوں سے ڈوڈہ کے گرد و نواح میں تیندوئوں کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو رات کی تاریکی میں باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے ۔