ڈوڈہ //نہرو یوا کیندر کی جانب سے گھٹ، ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسکا مقصد بلاک سطح پر ہمسائیگی یوتھ پارلیمنٹ منعقد کرنا تھا۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق وزارت امور یوتھ و سپورٹس محکمہ، بھارت سرکار کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میںضلع سوشل ویلفیئر افسر ڈوڈہ محمد اشرف وانی، بی ڈی او گھٹ یاسر حسین وانی،بی ڈی او ٹھاٹھری محمد رفیع،مزمل حسین وانی اورچیئر مین حسین پیرا میڈیکل انسٹی چیوٹ گھٹ مدثر حسین وانی نے بھی شرکت کی او رپروگرام سے خطاب کیا۔پروگرام کے اختتام پر ڈائمنڈ یوتھ کلب گھٹ کے صدر نجیب الرحمان وانی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس پروگرام میں گھٹ بلاک کے درجنوں افراد موجود تھے ۔