عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے بدھ کو کہا کہ کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا نوٹس لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں کیس کی سرگرمی سے پیروی کر رہی ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں اور پولیس تکنیکی معلومات پر کام کر رہی ہیں۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ جن افراد نے لوگوں کیساتھ’دھوکہ دہی‘کی ہے، وہ سزا سے نہیں بچیں گے۔انہوںنے کہاکہ آج ہم سب جانتے ہیں کہ آن لائن فراڈ اور گھوٹالوں نے ایک نئی شکل اور رفتار اختیار کر لی ہے۔ پہلے لوگ جسمانی طور پر دفاتر کا دورہ کرتے تھے اور دھوکہ دہی کے امکانات کم ہوتے تھے لیکن آج آپ آن لائن فراڈ کا آسان شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات پہلے سے ہی جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ جن لوگوں نے اپنا پیسہ کھو دیا ہے، انہیں واپس مل جائے گا۔