سمت بھارگو
راجوری//فوج جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے اندرونی علاقوں میں تعینات اپنے اہلکاروں کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے مشق کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔پچھلے دو مہینوں کے دوران بار بار دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ پورے جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں سیکورٹی کی ایک تشویشناک حالت ابھری ہے۔جموں کے اکھنور علاقے میں بھی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔دریں اثنا، فائرنگ کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ اندرونی ڈیوٹی کے لئے تعینات فوجی اہلکاروں کی آپریشنل مہارتوں کو بڑھانے کے لئے ہندوستانی فوج اپنے اہلکاروں کے لئے باقاعدہ سیپشل ٹریننگ کیپسول چلا رہی ہے۔یہ خصوصی فائرنگ کی مشقیں جنگلاتی علاقوں کے وسط میں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں ایک طرف فوج کی ٹیمیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کرتی ہیں تو دوسری طرف تربیتی کیپسول ان گھنے علاقوں میں ہیں۔فوج کے جوانوں کو اہداف پر گولی چلانے کے لئے پستول جیسے چھوٹے ہتھیار اور اے کے رائفل جیسے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔اس کے علاوہ، انہیں کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کے بعد کوئیک ایکشن کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے جس میں خصوصی بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے نقل و حرکت بھی شامل ہے۔