منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گھمبیر مغلاں علاقہ میں دو منزلہ رہائشی مکان میں اچانک نمو دار ہوگئی جس کی وجہ سے کچھ ہی وقت میں مکان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ محمد جاوید ولد محمد شبیر سکنہ گھمبیر مغلاں کے رہائشی مکان میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی لیکن وہ رہائشی مکان کو بچانے میں ناکام ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثر یں کو معاوضہ دیا جائے ۔