ڈورو//عارف بلوچ// پی ڈی پی لیڈر اوروزیر مملکت فاروق اندرابی نے کپرن میںخطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار غلام احمد میر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے گھر پر ہوئے حملہ میں وہ شامل ہے کیونکہ جب سے اُنہوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے تب سے اُن پر کئی جان لیو احملے کئے گئے لیکن اس طرح کے حملوں سے وہ خائف نہیں ہونگے اور نہ ہی اپنے موقف سے دستربردار ہونگا۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی اُمیدوار تصدق مفتی کے حق میں ووٹ ڈال کر کامیاب بنائے ۔