Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

گھر میں سبزیاں اُگانے کے فوائد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 25, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کے دور میں لوگ اپنی صحت کے بارے میں زیادہ فکرمند نظرآتے ہیں اور اپنی صحت کا خیال پہلے سے زیادہ رکھنے لگے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں آرگینک یا خود سبزیاں اگانے کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اگر آرگینک غذائوں کی بات کی جائے تو اس بات کا یقین نہیں کیا جاسکتا کہ آپ کے قریبی سپراسٹور پر دستیاب آرگینک غذائیں (جیسا کہ ان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے) واقعی آرگینک ہیں بھی یا نہیں؟ ایسے میں ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کم از کم اپنے استعمال کے لیے خود سبزیاں اگانے کا سلسلہ شروع کردیں، ان کے بارے میں آپ کو یقین ہوگا کہ انھیںاْگانے کے کسی بھی مرحلے میں آپ نے کیمیائی کھاد یا آلودہ پانی وغیرہ کا استعمال نہیں کیا۔
اپنا ہوم ورک پورا کریں
سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ اپنے ماحول اور جغرافیہ کی مناسبت سے کس قسم کی سبزیاں اگانا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنی جگہ کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا کہ سبزیوں کو اگانے کے لیے کتنی جگہ دستیاب ہے۔ آپ چاہے اپنے باغیچے میں سبزیاں اْگائیں یا پھر ٹیرس یا بالکونی میں، بس اس بات کا خیال رکھیں کہ وہاں دھوپ کافی مقدار میں پہنچ رہی ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو ان جگہوں پر پانی کا بندوبست بھی کرنا ہوگا۔اگر آپ کنٹینر میں سبزیاں اگانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے زرخیز مٹی کا انتخاب کریں۔ مزیدبرآں کنٹینر کا سائز اور ساخت بھی سبزیاں اگانے کے لیے موزوں ہونا چاہیے۔
جگہ کی عملی تیاری
ایک چھوٹی مگر اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی جگہ ایک بڑے لیکن گھاس پھوس سے بھرے باغ سے بہتر ہے۔ اس لیے اپنے باغیچے کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔ اکثر باغبان جالیوں کی باڑ لگانا چاہتے ہیں تاکہ پودوں کے مابین خالی جگہ کی پیمائش کرکے متوقع پیداوار کا جائزہ لے سکیں۔ آپ جو بھی طریقہ کار اختیار کریں، اپنے باغیچے کے بارے میں ایک سرسری سا منصوبہ ضرور تیار کیجیے کیونکہ ایسا کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ اس کے بعد ان جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پانی کی رسائی ہے یا سورج کی روشنی دستیاب ہے۔اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو سورج کی روشنی اور سا یہ دار حصوں میں کچھ کیاریاں تیار کرنے کے بارے میں سوچیں۔ یہ کیاریاں کم ازکم12انچ اونچی ہونی چاہئیں۔ یہ اونچائی پودوں کے لیے نہیں ہے بلکہ کام کرنے کے دوران جھکنے سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ہے۔ اگر ممکن ہو تو ان کیاریوں کو پانی کے منبع کے قریب لگائیں۔ اس مقصد کے لیے پہیوں والی کیاریاں کافی فائدہ مند رہتی ہیں کیونکہ ان کو ضرورت پڑنے پر پانی کے قریب لایا جا سکتا ہے۔
پنیری اور کھاد
جموںوکشمیر کی آب و ہوا میں آپ ٹماٹر، بینگن، شملہ مرچ، بندگوبھی، پھول گوبھی، پالک، آلو، مولی اور گاجر وغیرہ اپنے گھر میں بآسانی اگا سکتی ہیں۔ مزید برآں، میتھی، دھنیا اور پودینہ بھی اْگایا جاسکتا ہے۔ ان سبزیوں اور مسالوں کی پنیری خریدتے وقت آرگینک اور اصلی بیجوں کا انتخاب کریں اور ہائیبرڈ چیزوں سے دور رہیں۔ اسی طرح کھاد کے لیے بھی آرگینک برانڈز خریدیں۔
کچن گارڈن کی دیکھ بھال
کچن گارڈن کو بھی  اتنی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جتنی کہ ایک فارم کو۔ کچن گارڈن کی روزانہ دیکھ بھال لازمی ہوتی ہے۔ سورج کی دھوپ کو یقینی بنانے کے علاوہ باقاعدگی سے پانی دینا مت بھولیں۔ سبزیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں کہ کہیں ان میں کسی قسم کے کیڑے تو پیدا نہیں ہورہے۔ کیڑوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر ممکن حد تک کیمیائی اسپرے سے بچیں۔ اس کے بجائے نیم کے جوس یا نیم کے آئل کو آرگینک لیکویڈ سوپ کے ساتھ ملاکر اسپرے کریں۔ نمک کے پانی کے علاوہ آپ یوکلپٹس آئل کے چند قطرے بھی چھڑک سکتی ہیں۔
آرگینک سبزیاں کھانے کی اہمیت
اپنے گھر میں اگائی گئی سبزیاں کھانے کے کئی فوائد ہیں۔ سب سے اولین اور اہم ترین فائدہ یہ ہے کہ چونکہ آپ بیج سے لے کر حتمی فصل حاصل کرنے تک ہر مرحلے میں خود شامل ہوتے ہیں، اس لیے آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ نے کس معیار کا بیج، کون سی کھاد اور کون سی کیڑے مار دوائی استعمال کی ہے، جس کے بعد آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ جو سبزیاں کھارہے ہیں وہ واقعی آرگینک ہی ہیں۔آپ قلیل مدتی اور چھوٹے سے فائدے کے لئے سبزیوں میں ایسے کیمیکلز استعمال نہیں کریں گی، جو طویل مدت میں آپ کی فیملی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں، گھر میں اگائی گئی سبزیوں میں غذائیت کا عنصر زیادہ ہوتا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ ان سبزیوں کوخود پودے سے کاٹتی ہیں اور یہ چند ہی گھنٹوں میں آپ کے کھانے کی میز پر نوش فرمانے کے لیے موجود ہوتی ہیں۔ صحت بخش غذا ہونے کے علاوہ، سبزیاں اْگانا ایک اور طریقے سے بھی آپ کے لیے فائدہ مند سرگرمی ہوتی ہے۔ یہ ایک بہترین ورزش ہے اور آپ پودوں سے تازہ ہوا حاصل کرتی ہیں۔ سبزیاں اگانا کسی تھراپی سے کم نہیں۔
حسن و جمال کا خیال رکھیں!
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر
خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?